کاہنہ:جھیڈوں گائوں و گردونواح منشیات فروشی کی منڈی بن گیا
کاہنہ (مرید حسین سیال سے ) کاہنہ ،جھیڈوں گائوں و گردونواح کے علاقے منشیات فروشی کی منڈی بن چکے ہیں جہاں ہر قسم کا نشہ ،چرس ،افیون ،گردہ ، پاڈراور شراب بڑی آسانی سے ملی جاتی ہے یہاں سے دور دور اضلاع اور علاقوں میں سپلائی بھی کی جاتی ہے جس کے پینے سے کئی گھروں کے چراغ گل ہو چکے ہیں اور سینکڑوں نوجوان نشے کی عادی بن چکے ہیں۔مقامی پولیس منشیات فروش ڈیلر وں سے بھاری رشوت وصول کر کے پینے والے نوجوانوں پر بھاری منشیات ڈال کر مقدمے درج کر تی ہے جس کی وجہ سے آج تک سرکل کاہنہ کے گردو نواح میں پو لیس نشہ ختم نہیں کر سکی ۔