حکومت کے تمام دعوؤں کے باوجود مہنگائی بڑھ رہی ہے: اکرام اﷲ خان کاکڑ و دیگر
لاہور (پ ر) مسلم لیگ ن کی پنجاب کونسل کے ممبر اور سابق کونسلر یوسی 48 مغلپورہ اکرام اﷲ خان کاکڑ‘ شیخ آصف رفیق‘ عبدالحمید کاکڑ‘ شیخ محمد عمران ‘ سمیع اﷲ خان کاکڑ‘ ظہیر اقبال چودھری‘ شیخ عمران مانی‘ میاں محمد اشرف تابندہ کاکڑ‘ قاضی ساجد‘ محمد علی ٹیپو نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ حکومت کے تمام دعوؤں کے باوجود مہنگائی میں کمی کے آثار نہیں ہیں اور وہ بڑھ رہی ہے۔ آٹا‘ چینی بحران کے ذمہ داران حکومتی کیمپوں میں موجود ہیں اور ان کی نشاندہی بھی ہو چکی ہے لیکن چونکہ حکومت کی تمام توجہ اپوزیشن کو کچلنے کی طرف مرکوز ہے۔ اس لئے انہیں عوامی مسائل سے قطعاً دلچسپی نہیں ہے اور وہ محض قوم کو وعدوں اور دلاسوں کی گولی دے کر مطمئن کرنے کی کوشش میں لگے ہیں۔