چودھری عبداللیف ہنجرا ،مرتضیٰ ورکاور دیگر وکلاء کی ہائیکورٹ بار کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد
لاہور(پ ر)ممبر پنجاب بار کونسل چودھری عبداللیف ہنجرا ایڈووکیٹ سپریم کورٹ،سابق صدرڈسٹرکٹ بار شیخوپورہ چودھری غلام مرتضیٰ ورک ،میاں ظفر اقبال کلاسن ایڈووکیٹ سپریم کورٹ،ڈاکٹر شاہ نواز تارڑ،طاہر ضیاء مہار،وقاص حیدر ساقی،مسعود رانجھا،محمد شریف سندھو،افضل مان،محمد عالمگیر تارڑ ایڈووکیٹس نے ہائیکورٹ بار کے نومنتخب صدرچودھری طاہر نصراللہ وڑائچ،نائب صدربیرسٹر سعید حسن ناگرا،سیکرٹری ہارون دوگل،فنانس سیکرٹری ذیشان سلہریا کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ نو منتخب وکلاء قیادت آئین اور قانون کی بالادستی،وکلاء کی فلاح وبہبود اور کالے کوٹ کے تحفظ میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھے گی۔