نوجوان ڈاکٹروں کی صلاحیتیں نکھارنے کیلئے سمپوزیم انتہائی اہم ہیں:پروفیسر الفرید ظفر
لاہور(نیوزرپورٹر)پرنسپل امیر الدین میڈیکل کالج و لاہور جنرل ہسپتال پروفیسر ڈاکٹر محمد الفرید ظفر نے کہا کہ میڈیکل کے شعبے میں نوجوان ڈاکٹروں کی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لئے تحقیق اورپیش رفت سے آگاہی انتہائی ضروری ہے جس کے لئے سائینٹفک سمپوزیم اہمیت کے حامل ہیں اس سے عالمی سطح پر ہونے والی ریسرچ سے اپنے ملک میں بہرہ مند ہونے کے ساتھ ڈاکٹرز کے علاوہ دیگر طبی عملے کو بھی خاطر خواہ فائدہ پہنچتا ہے۔ پی جی ایم آئی کے سمپوزیم اور میڈیکل ایجوکیشن کانفرنس سے پاکستانی بالخصوص نوجوان ڈاکٹروں کی میڈیکل تربیت میں خاطر خواہ بہتری آئے گی اور وہ زیادہ پیشہ وارانہ مہارت کے ساتھ مریضوں کی خدمت کر سکیں گے۔وہ پی جی ایم آئی کے زیر اہتمام ہونے والے سائینٹفک سمپوزیم و میڈیکل کانفرنس کے اختتامی سیشن سے خطاب کر رہے تھے۔