عقیدہ ختم نبوت کو متنازعہ نہیں بنانے دینگے:جاویدقصوری
لاہور (خصوصی نامہ نگار)امیرجماعت اسلامی صوبہ پنجاب وسطی و صدر ملی یکجہتی کونسل پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ جب سے تحریک انصاف کی حکومت آئی ہے ، ملک کے اندر قادیانی لابی خاص طور پر متحرک ہوگئی اور وہ مسلسل ختم نبوت جیسے مسلمہ عقیدے کو متنازعہ بنارہی ہے۔ پاکستان کے آئین کے اندر جو قادیانیوں کی حیثیت ہے وہ اس کو تبدیل کروانے کی کوششیں کررہی ہے۔ ہم قادیانیوں کا کوئی بھی ایجنڈا کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز لاہور اور قصور میں مختلف تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف عوام کمر توڑ مہنگائی سے نبرد آزما ہیں ، کورونا وائرس نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لینے کے بعد پاکستان میں قدم رکھ دیئے ہیں۔