کشمیری مسلمانوں کو ظلم سے بچانے کیلئے اسلامی ممالک مشترکہ لائحہ عمل اپنائیں: یونس قادری
لاہور (پ ر) مرکزی جمعیت تحفظ پاکستان کے جنرل سیکرٹری ممتاز نعت خواں محمد یونس قادری عمرہ مبارک کر کے واپس وطن آ گئے۔ ان کے اعزاز میں استقبالیہ دیا گیا۔ صدر مرکزی جمعیت تحفظ پاکستان مولانا محمد علی قادری نے کہا کہ حج و عمرہ کرنے سے اﷲ تبارک و تعالیٰ تمام صغیرہ کبیرہ گناہ معاف فرما دیتا ہے لیکن اگر کسی انسان کی حق تلفی کی ہو تو اسی سے معافی مانگنی پڑے گی۔ جمعیت کے سربراہ نے اس موقع پر کہا کہ کیا ہی اچھا ہو تمام اسلامی ممالک ایک مشترکہ بلاک بنائے جس کا واحد مقصد کسی بھی غیر اسلامی ملک میں مسلمانوں پر ظلم و ستم ہو رہا ہو تو ان کو بچانے کے لئے ایک مشترکہ فوج بھیجیں جیسے بھارت مقبوضہ کشمیر‘ فلسطین اور جہاں جہاں بھی مسلمانوں پر ظلم و ستم ہو رہا ہے ان کی جان و مال‘ عزت و آبرو کی حفاظت کیلئے فوجی کارروائی کریں۔