فیروزوالہ :چوری وڈکیتی کی متعدد وارداتیں ،شہری لاکھوں کے مال وزر سے محروم
فیروزوالہ (نامہ نگار) ڈاکوئوں نے کوٹ عبدالمالک کے قریب دو گھر ، ایک دکان لوٹ لی ڈاکو لاکھوں روپے مالیت کے زیورات نقدی اور دیگر سامان لوٹ کر لے گئے۔ ڈاکوئوں نے موٹر سائیکل قاسم کو روک کر لوٹ لیا ۔ نقدی ، موٹر سائیکل چھین لی فیروزوالہ میں پانچ ڈاکوئوں نے ادریس اور ریاض احمد کو روک کر ان سے تین لاکھ روپے کی رقم، موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ کر لے گئے۔چوروں نے طاہر ندیم، ناصر علی کے گھروں میں داخل ہو کر پندرہ لاکھ روپے مالیت کے زیورات ، نقدی اور دیگر سامان چوری کرکے لے گئے۔ڈاکوئوں نے عبدالحمید کو روک کر اس سے پچیس ہزار روپے کی رقم چھین کر لے گئے۔دوساکوچوک کوٹ عبدالمالک کے قریب ڈاکووں نے فیکٹری مالک سعد احمدکولوٹ لیاچارلاکھ روپے اورموبائل لے گئے ،تھانہ اے ڈویژن کے علاقہ میں ڈاکووں نے سفیان اوراسکی بہن سے نقدی زیورات لوٹ لئے۔ شریف پارک میں چوروں نے تین دکانوں کے تالے توڑ کرسامان لوٹ لیا جاوید نگرمیں چوروں نے الیکٹرک کی دکان سے ساماان چرالیا،ڈاکووں نے اسلام پورہ میں حیدرمیں کے اہلخانہ کو یرغمال بناکرنقدی زیورات لوٹ لئے۔نامعلوم افراد نے شادی ہال سے باہرسے کارتین موٹرسائیکلیں چوری کرلیں ۔