پانچ عورتیں اغواء
فیروزوالہ (نامہ نگار) نا معلوم افراد نے پانچ عورتیں اغواء کر لیں ایک طلبہ بھی لا پتہ بتایا گیا ہے کہ لاہور روڈ کی آبادی خاکی میں فیاض احمد نے اپنے ہمسائے کی جواں سالہ بیوی (ب) کو شیر خوار بچے سمیت اغواء کر لیا ۔ تنویر نے ساتھی کی مدد سے بیوہ کی بیٹی ( ش) کو اغواء کر لیا خلیل اور اس کے تین ساتھیوں نے محنت کش کی بیٹی (ج) کو اغواء کر لیا۔ جاوید اور اس کے دیگر ساتھیوں نے (ع) کو اغواء کر لیا۔شمس آباد میں نا معلوم افراد نے ساتویں جماعت کے طالبعلم محمد علی کو اغواء کر لیا فرار ہو گئے۔ شاہدرہ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔