خانقاہیں بہبود انسانی کے مراکز ہیں:سعید الحسن شاہ
لاہور (خصوصی نامہ نگار)اوقاف آرگنائزیشن پنجاب کے زیر اہتمام حضرت خواجہ معین الدین چشتی اجمیری ؒکے 808ویں سالانہ عرس مبارک کے سلسلہ میں ’’ خواجہ غریب نواز تصوف سیمینار‘‘زیر صدارت صاحبزادہ سید سعید الحسن شاہ صوبائی وزیر اوقاف پنجاب بمقام سماع ہال مرکز معارف اولیاء داتا ؒدربارلاہورانعقاد پذیر ہوا۔اس موقع پر ڈاکٹر طاہررضا بخاری ڈائریکٹر جنرل مذہبی امور اوقاف پنجاب اور خواجہ غلام قطب الدین فریدی چیئرمین نیشنل مشائخ کونسل نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔ان کے علاوہ ڈاکٹر سلطان شاہ، ساجد میر،مفتی رمضان سیالوی،قاری رفیق، قاری عارف اور سرور نقشبندی بھی موجود تھے۔ اس موقع پروزیر اوقاف سید سعید الحسن شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام نے پاکیزگی کو نصف ایمان کا درجہ دے کر ثابت کیا کہ ہر بیماری اور وبائی امراض کا مرض صرف پاک صاف زندگی میںپنہاں ہے ۔شرکاء نے حضرت خواجگان کی خدمات کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ برصغیر کے صوفیا کی خانقاہیں بہبودِ انسانی کے مراکزہیں ۔ صوفیا نے اسلام کی تبلیغ اپنے اخلاق کے ذریعہ کی ۔