امریکہ اور طالبان میں امن معاہدہ خوش آئندہے:ڈاکٹر راغب نعیمی
لاہور (خصوصی نامہ نگار)درالعلوم جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ وممبراسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈا کٹرراغب حسین نعیمی نے کہ امریکہ اورطالبان کے درمیان ہونے والا ’’امن معاہدہ‘‘ خوش آئند ہے۔امیدہے کہ امن معاہد ے کے بعد خطے میں امن واستحکام آئے گا۔عالمی امن کے قیام پاکستان کو مثبت کردار تاریخ کاروشن باب ہے۔افغان امن عمل میں بھی پاکستان کاکردارسنہری حروف میں لکھاجائے گا۔مذاکرات ہی آگے بڑھنے کا واحدذریعہ ہیں ،پاکستان نے ہمیشہ امن کوششوں کی حمایت کی ہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ جاپان کے 10روزہ تبلیغی وثقافتی دورہ سے وطن واپسی پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔10روزہ دورہ کے دوران انہوں نے جاپان مسلم ایسوسی ایشن کے سربراہ،بنگلہ دیشی کمیونٹی کے صدر سمیت اہم سماجی اورمذہبی شخصیات سے ملاتیں کیں۔انہوں نے جاپان میں مختلف دینی اورتعلیمی اجتماعات سے بھی خطاب کیا۔قطر کے دارالحکومت دوحہ میں مذہبی شخصیات سے ملاقات کے دوران ان کاکہناتھا کہ عالمی امن کے قیام کے لئے تمام ممالک کو بھرپور کوششیں کرنا ہوںگی۔خطے میں امن کیلئے افواج پاکستان کی قربانیاں دنیا میں ایک مثال ہے۔علاوہ ازیں علامہ راغب نعیمی آج جامعہ نعیمیہ کے سالانہ تقریبات کے حوالے سے ہونے والے ا جلاس میںپروگرام کے شیڈول کااعلان بھی کریں گے۔