قائداعظم لائبریری میں چار روزہ کتاب میلہ 13 مارچ سے شروع ہو گا، شیرافضل ملک
لاہور ( نیوزرپورٹر) قائداعظم لائبریری باغ جناح کے پروگرام آفیسر شیرافضل ملک نے کہا ہے کہ لائبریری میں چار روزہ کتاب میلہ 13 مارچ سے شروع ہو گا،جس میںملک بھر سے پبلشرز اور بک سیلرز حصہ لیں گے۔ایک بیان میںانہوں نے کہا کہ قائداعظم لائبریری کا یہ پانچواں کتاب میلہ ہے جو پبلیشرزاینڈ بکس سیلرز ایسوسی ایشن اور ڈائریکٹوریٹ آف پبلک لائبریریز پنجاب کے باہمی اشتراک سے منعقد کیا جائے گا،کتاب میلے کے انعقاد کا مقصد معاشرہ کے اندر کتاب دوستی کو فروغ دینا ہے، کتاب میلے کیلئے مختلف موضوعات پر تعلیمی تقریبات ،سیمینارز،ورکشاپس،کتاب رونمائی اورمشاعرہ جیسے دلچسپ پروگرام بھی ترتیب دیئے جارہے ہیں، علاوہ ازیں بچوں کیلئے ان کی پسندیدہ کتابوں کو بھی بطورخاص رکھا جائے گا۔