بھارت افغان امن کو سبوتاژ کر نے کیلئے سازشیں کر سکتا ہے:چیئرمین پاکستان جمہوری لیگ
لاہور(نیوز رپورٹر) پاکستان جمہوری لیگ کے چیئر مین رانا زمان سعید نے افغان امن معاہد ہ کا کر یڈٹ آرمی چیف جنر ل قمر جاوید باجوہ کو دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاک افواج نے دہشت گر دوںکو کچل کر افغان امن عمل میں تاریخی کردارادا کیا ہے اور پوری قوم افواج پاکستان کو سلام پیش کرتی ہے ‘بھارت افغان امن کو سبوتاژ کر نے کیلئے سازشیں کر سکتا ہے اس لیے امر یکہ طالبان اور پاکستان کو ہوشیار رہنا ہوگا نر یند ر مودی خطے میں امن کا سب سے بڑ ادشمن ہے‘سب کو ملکر دعا بھی کر نی چاہیے کہ یہ امن معاہدہ کامیاب رہے تاکہ خطے کوجنگ کے دوبارہ عذاب سے بچایا جاسکے۔ اتوار کے روز مر کزی سیکرٹر ی جنر ل سہیل احمد اور سیکرٹر ی اطلاعات زاہد حمید گوندل کے ہمراہ کارکنوں سے گفتگو کے دوران پاکستان جمہوری لیگ کے چیئر مین رانا زمان سعید نے کہا کہ بھارت خطے میں امن کو تباہ کر نے کا کوئی بھی موقعہ ہاتھ سے نہیں جانے دیتا اس لیے اب بھی خطر ہ موجود ہے کہ بھارت کوئی شر ارت کر یگا تاکہ افغان امن کے منصوبے کو نقصان پہنچایا جائے اس لیے امر یکہ کی بھی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ اس معاملے پر خصوصی توجہ دیں اور نریندر مودی کے کسی بھی منصوبے کو نقصان بنایا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ جنر ل قمر جاوید باجوہ کی قیادت میں افواج پاکستان نے خطے میں دہشت گردی کے خاتمے اور امن کے قیام کیلئے جو کردارادا کیا ہے۔