قصور: موٹرسائیکل سوار گلے میں ڈور پھرنے سے زخمی
قصور(نمائندہ نوائے وقت )نواحی علاقہ کچا پکا کے قریب موٹرسائیکل سوار گلے میں ڈور پھرنے سے زخمی گیا۔کچا پکا کا رہائشی رمضان اپنے گھر سے موٹر سائیکل پر سوار ہوکر کھڈیاں کی طرف آرہا تھا کہ گلے میں ڈور پھرنے سے زخمی ہوگیا جسے علاج کے لئے فوری طبی امداد کے لیے اپنی مدد اپنے تحت ہسپتال منتقل کیا گیا۔متاثرہ خاندان اور اہل علاقہ کا اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔