’’دیکھنا ہے زور کتنا بازوئے قاتل میں ہے‘‘ شاہد آفریدی، دہلی میں مسلمانوں کی املاک جلانے کی ویڈیو شیئر کر دی
لاہور (انٹرنیشنل ڈیسک) پاکستانی لیجنڈ کرکٹر شاہد خان آفریدی نے بھارت میں مسلمانوں پر مظالم کیخلاف آواز بلند کر دی ہے۔ شاہد آفریدی نے بھارتی مسلمانوں پر مظالم کیخلاف آواز بلند کرتے ہوئے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر دہلی مسلمانوں کی املاک جلانے کی ویڈیو شیئر کی۔ سابق کپتان نے اپنی ٹویٹ میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امیت شاہ کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ ‘’دیکھنا ہے زور کتنا بازوئے قاتل میں ہے’’۔