ریاض سعودی عرب نے اسامہ بن لادن کے بیٹے کی سعودی شہریت منسوخ کردی۔غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حمزہ بن لادن کی سعودی شہریت کی منسوخ کا فیصلہ سعودی فرماں رواں نے نومبر میں کیا تھا جس کا اعلان گذشتہ روز سعودی وزارت خارجہ نے کیا۔گذشتہ روز امریکا کی جانب سے بھی اسامہ بن لادن کے بیٹے حمزہ بن لادن کی اطلاع دینے پر ایک ملین ڈالر انعام کا اعلان کیا گیا تھا۔امریکی دفتر خارجہ کے حکام نے بتایا کہ حمزہ بن لادن کا نام 2017 سے دہشت گردوں کی فہرست میں شامل ہے۔واضح رہے کہ القاعدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن کو امریکی فوج نے 2011 میں ایبٹ آباد میں ایک آپریشن میں ہلاک کیا۔
میرے ذہن میں سمائے خوف کو تسلّی بخش جواب کی ضرورت
Apr 17, 2024