فوج سے یکجہتی کیلئے ریلیاں‘ مظاہرے‘ ’’یوم وفائے پاکستان‘‘ منایا گیا
نارووال، جھنگ، ٹوبہ، چنیوٹ (نمائندہ خصوصی+ نامہ نگاران) بھارتی جارحیت کے خلاف اور پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لئے ضلعی حکومت، ایپکا کے ملازمین، مجلس وحدت مسلمین، امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن اور صحافی تنظیموں کی جانب سے ریلیاں نکالی گئیں۔ ریلی کی قیادت چیئرمین ضلع کونسل بابر خان سیال نے کی ریلی میں وائس چیئرمین اقبال خان جبوآنہ سمیت چیئرمین مہر محمد حسین نول،چیئرمین سید فرخ حسنین بخاری مختلف یونین کونسلز کے چیئرمینوں نے بھر پور شرکت کی۔ ایپکا کے زیر اہتمام نکالی گئی ریلی کی قیادت ایپکا کے ضلعی صدر رانا محمد بوٹا نے کی ریلی میں محکمہ صحت ، بلڈنگ ، ٹی ایم اے اور دیگر محکموں کے ملازمین نے شرکت کی ریلی میں چیئرمین ڈسٹرکٹ بیت المال کمیٹی ریاض حسین عشرت بھٹی نے بھی شرکت کی۔ پریس کلب اور جھنگ یونین آف جرنلسٹس کے زیر اہتمام پریس کلب سے کچہری چوک تک ریلی نکالی گئی جس کی قیادت مصعب فاروق اور لیاقت علی انجم نے کی۔ ریلی میں بڑی تعداد میں صحافیوں نے شرکت کی ۔بعد از نماز جمعہ اسلامیہ ہائی سکول سے مجلس وحدت مسلمین زیر قیادت ملک صفدر عباس ضلعی سیکرٹری جنرل اور امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی جانب سے ریلی نکالی گئی ریلی میں نائب صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سید نصرت عباس شاہ ایڈووکیٹ،خان چمن عباس بلوچ ایڈووکیٹ،محسن رضا ایڈدوکیٹ سمیت کارکنان ایم ڈبلیوایم اور آئی ایس او نے شرکت کی ریلیوں میں شریک افراد نے بھارت کی جارحیت کی پر زور الفاظ میں مذمت کی اور یکے بعد دیگرے بھارت کے دو طیارے مار گرانے اور بھارتی پائلٹ کو گرفتار کرنے پر پاک فوج اور پاک فضائیہ کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان پر جنگ مسلط کی گئی تو پاکستان کا ہر شہری پاک فوج کے ہراول دستے کا کردار ادا کرئے گا۔ صحافی تنظیموں کا کہنا تھا کہ صحافی کو کسی بھی صورت میں ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہے بھارتی میڈیا غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے منفی رپورٹنگ کر رہا ہے ہمیں اپنی ذمہ داریوں کو بہتر انداز میں انجام دینا ہے انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی حکومت اور فوج پر مکمل بھروسہ ہے۔ریلیوں کے آخر میں بھارتی پرچم اور نریندر مودی کی تصویر بھی نذر آتش کی گئی۔ملکی سلامتی اور سرحدوں کے محافظوں کے لیے بھی خصوصی دعائیں کی گئیں ۔ ملک بھر کی طرح ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھی انڈیا کی جارحیت کے خلاف اور پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لیے گریس چیرٹی سکول میںپروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں پرنسپل وکٹر سموئیل نے کہا کہ پاکستانی مسیحی برادری پاک آرمی کے ساتھ شانہ نشانہ کھڑی ہے ہم اپنے وطن کی سالمیت وقار کی خاطر ہر قسم کی قربانی دینے کا عزم رکھتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی جارحیت کی صورت میں اسکا بھرپور مقابلہ کریں گے،اور بھارت کو صفحہ ہستی سے مٹا دیں گے،زندہ قوموں کا مقابلہ دنیا کی کوئی طاقت نہیں کر سکتی،وطن کے دفاع کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہ کریں گے، پاکستان زندہ باد افواج پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے گئے،بعدازاں شہر میں مختلف سیاسی سماجی مذہبی جماعتوں اور طلبہ تنظیموں کی طرف سے پاک افواج کے حق میں بھرپور خیر سگالی ریلوں کا بھرپور اہتمام کیا گیا ،جن میں عالمی مجلس احرار اسلام و تحریک تحفظ ختم نبوت ،لوگ سانجھ اور مختلف طلبہ تنظیموں نے ریلیوں کا اہتمام کیا،منعقدہ ریلیوں میںمقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزمائش کی اس گھڑی میں ہم پاکستان آرمی کے جوانوں کے شانہ بشانہ ہیں۔چنیوٹ میں مرکز ختم نبوت جامعہ عثانیہ ختم نبوت مسلم کا لونی چناب نگرکے زیر اہتمام پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے مرکزی جا مع مسجد نور اسلام چناب نگر سے ایک بہت بڑی ریلی نکا لی گئی،ریلی کی قیادت مولانا قا ری شبیر احمد عثمانی نے جبکہ نقابت و نگرانی کے فرائض مولانا قاری محمد سلمان عثمانی نے کی ،ریلی میں ،مولانا قا ری شبیر احمد عثمانی،قا ری محمد ایوب چنیوٹی،مولانا محمد مغیرہ ،مولانا قا ری محمد سلمان عثمانی،مولانا احسن رضوان عثمانی ،قا ری محمدانس ودیگر حضرات علماء کرام نے خطابات کئے ،ریلی میں عوام الناس کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔مقررین نے کہا کہ پاک فوج کی جانب سے بھارت کو منہ توڑ جواب دینے پر ہم اپنی مسلح افواج کی جرات و بہا دری کو سلام پیش کرتے ہیں پوری قوم فوج کے ساتھ ہے،بھارت کو جارحانہ انداز میں جواب دینے پر حکومت و فوج کو مبارکباد پیش کرتے ہیں اور اپنے مکمل تعاون کا یقین دلاتے ہیں بھارت کوجارحیت مہنگی پڑے گی۔ شبیر احمد عثمانی نے کہا کہ بھارتی جارحیت بھارت کے جنگی جنون کا مظاہرہ ہے جو بھارت کے لیے تباہ کن ثابت ہوگا۔مولانا قا ری محمد سلمان عثمانی نے کہا کہ پاک فوج کی طرف دشمن کو منہ توڑ جواب دینے پوری قوم پاک فوج کی پشت پر ہے ہم جذبہ جہاد,غیرت ایمانی اور بہادری کا اتحاد و یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہو ئے اپنی فوج کے ساتھ ہیں اور صف اول میں اپنی فوج کے شانہ بشانہ لڑیں گے دفاع وطن کے لیے ہر طرح سے خود بھی تیار رہیں ،مولانا قا ری محمد ایوب چنیوٹی نے کہا کہ پاکستان کا بچہ بچہ اپنے وطن کی بہادر فوج کا سپاہی ہے اور وطن کے لیے قربان ہونا اپنی خوش قسمتی سمجھتاہے ہرمسلمان کی یہ خواہش ہوتی ہے کہ وہ اسلام اور وطن پر اپنی جان کو نثار کردے انہوں نے کہاکہ یہ قوم مودی کی گیڈربھبکیوںسے ڈرنے والی نہیںہے اگر اب اس نے ایسی کوئی غلطی کی توپھر انڈیامیں نہ چڑیاں چہچائیںگی اور نہ ہی کوئی سبزہ اگے گا۔اب چنگیز خان اورہلاکوخان کی بجائے انڈیاکی تباہی کی مثالیں لوگ دیاکریںگے ،مولانا محمد مغیرہ نے کہا کہ پاکستان کی طرف میلی نگاہ بھی کسی کو نہیں دیکھنے دیں گے ورنہ آنکھ کو پھوڑ دیاجائے گابھارت کو پنگا مہنگا پڑے گا پاکستان کی خاطر ہم ہر حد تک جائیں گے ،مولانا احسن رضوان نے کہا کہ یہ ملک ہمارا ہے ہم اپنے ملک کے بیٹے ہیں اور اپنی فوج کے سپا ہی ہیں بھارت کو تباہ کردیں گے ،بھارت کو بتا دینا چاہتے ہیں کہ ہمارے دل میں وطن کی محبت ایمان کی طرح ہے ۔ صباح نیوز کے مطابق پاکستان سنی تحریک کے زیراہتمام جمعۃ المبارک کو یوم وفائے پاکستان کے طور پر منایاگیا ،ملک بھر میں وفائے پاکستان کے نام سے ریلیاں ،سمینار اور مظاہرے کیے گئے جن میں سبز ہلالی پرچم کو بلند کرتے ہوئے پاک فوج کو سلام عقیدت پیش کیاگیا ،پاکستان سنی تحریک علماء بورڈ کسے وابستہ ملک بھرکے علماء ومشائخ نے خطبات جمعہ میں بھارتی جارحیت کے خلاف مذمتی قرار دادیں منظور کرائیں ،غوری ٹائون راولپنڈی میں ڈویژنل صدر مفتی لیاقت علی رضوی کی زیرقیادت پاکستان زندہ باد ریلی نکالی گئی جس میں علماء ومشائخ ، ممتازسیاسی ومذہبی رہنمائوں اور تاجرتنظیموں کے نمائندگان نے بھی خصوصی شرکت کی، شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مفتی لیاقت علی رضوی کاکہناتھاکہ پاکستان کا دفاع خون کے آخری خطے تک کرینگے ،بھارت ہوش کے ناخن لے اب کوئی غلطی کی تو سپریم سرپرائز ملے گا ،ملکی دفاع وسلامتی کیلئے پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ،پاک فوج کی صلاحیتوں اور کارکردگی پر پوری قوم کو فخر ہے ، پوری قوم بھارتی جارحیت کے خلا ف متحد ومنظم ہے ،پاکستان امن چاہتا ہے لیکن ہماری مذاکرات اور امن کی کوششوں کو کمزوری نہ سمجھا جائے،بھارتی پائلٹ کی رہائی کا فیصلہ دور اندیشی وحکمت عملی پرمبنی ہے ،جس سے پاکستان کا وقار پوری دنیا میں بلند ہوا ہے،و آئی سی کے اجلاس میں بھارتی شرکت پر اجلاس میں شریک نہ ہونے کا حکومت پاکستان کا فیصلہ قابل ستائش ہے،دیگر مقررّین کاکہناتھاکہ پاک فوج نے مودی کو سرپرائز دینے کا وعدہ پورا کر دیا، بھارتی طیارے گرانے والا سکواڈن لیڈر حسن صدیقی پوری قوم کا ہیرو ہے، پاک فضائیہ نے بھارت کا جنگی جنون خاک میں ملا دیا ہے، بھارت کو ہر جارحیت پر دندان شکن جواب ملے گا۔