ابو ظہبی: 24لاکھ درہم کی مالیت کی جیولری لوٹنے والا گروہ گرفتار
ابو ظہبی(آئی این پی) متحدہ عرب امارات کی پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے جیولری شاپ میں لوٹ مار کرنے والے گروہ کو گرفتار کرلیا۔تین رکنی گروہ نے بے روزگاری کے باعث دو روزقبل بنی یاس مارکیٹ میں واقع جیولری شاپ سے 24 لاکھ درہم مالیت کی جیولری لوٹی تھی۔تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظبی کی پولیس نے خفیہ اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے جیولری شاپ میں ڈکیتی کرنے والے تین غیر ملکیوں کو حراست میں لیا ہے۔جمعہ کو بین الاقوامی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ تین رکنی گروہ نے بے روزگاری کے باعث دو روزقبل بنی یاس مارکیٹ میں واقع جیولری شاپ سے 24 لاکھ درہم مالیت کے 12 کلو وزنی سونے کے بسکٹ اور جیولری لوٹی تھی۔