جو چاہیں حاصل کریں
زیر نظر کتاب ’’جو چاہیں حاصل کریں‘‘ مصنف کی مہارت کا شاہکار ہے۔ڈاکٹر شیوارڈز مایوس لوگوں کو متحرک کرنے کا فن خوب جانتے ہیں۔یہ کتاب انسان کے معمول کے نظم و نسق کو بہتر کرنے، دولت کمانے، سچی خوشیاںحاصل کرنے، منتشر خیالات پر قابو پا کر ذہن کو پُرسکون کرنے میں بہت زیادہ معاون اور مددگار ثابت ہوگی۔اس کتاب کے مطالعے سے اعلیٰ کامیابی ،خوشیاں اور خواہشوں کا حصول ممکن ہے۔ امید ہے کہ قارئین کو یہ کتاب پسند آئے گی کیونکہ ڈاکٹر شیوارڈ کی کتابیں بہت مقبول ہوچکی ہیں۔’’جیسے خیالات ویسی زندگی‘‘،’’کامیابی کیسے؟‘‘،’’روحانی خوشیاں اور کامیابی‘‘،’’ کامیابی حاضر ہے‘‘، ’’خیالات کی طاقت‘‘، ’’سوچ کی قوت‘‘،’’کامیابی کے 10 اصول‘‘ اور ’’ستاروں سے آگے جہاں اور بھی ہیں‘‘،’’جینے کا فن‘‘جیسی کتابوں کو بہت شہرت ملی۔ اس کتاب کی اشاعت کا اہتمام بُک ہوم کے چیئرمین رانا عبدالرحمن نے کیا ہے جس کا اردو ترجمہ ریاض محمود انجم نے کیا ہے۔ایم سرور نے معیاری پروڈکشن، دیدہ زیب سرورق اور اعلیٰ کاغذ پر شائع کی گئی ہے۔کتاب مارکیٹ میں موجود ہے۔ براہ راست منگوانے کے لیے بُک ہوم بُک سٹریٹ -46 مزنگ روڈ لاہور (فون: 042-37231518-37245072)سے حاصل کی جا سکتی ہے۔قیمت 900/- روپے۔ (تبصرہ: سلیم اختر)