عمران خان جھوٹ پر جھوٹ بول رہے ہیں,وہ اپنے گھر کی جعلسازی پر ٹویٹ کیوں نہیں کرتے:مریم اورنگزیب
احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران خان سپریم کورٹ میں جعلی دستاویزات جمع کراتےہیں اور انہیں ہفتوں مہلت دے دی جاتی ہے۔عمران عدالت میں پیش نہیں ہو رہے دوسری جانب 3،3 پیشیاں ہو رہی ہی۔عمران خان جھوٹ پر جھوٹ بول رہے ہیں۔ وہ اپنے گھر کی جعلی سازی پر ٹویٹ کیوں نہیں کرتے۔مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ سینیٹ الیکشن میں سب سے بڑی پارٹی کو ٹکٹ نہیں دیا گیا۔نواز شریف نے کہا ہے کہ جب تک اللہ میاں ہمت دیں گے ہم ڈٹے رہیں گے۔مسلم لیگ ن واحد جماعت ہے جو سینٹ انتخابات میں ہاتھ اٹھا کر ووٹ حاصل کر سکے گی۔مسلم لیگ ن کی حکومت نے ہی گرے لسٹ سے پاکستان کا نام نکالنے کی کاوشیں کیں۔