سرمایہ کاری میں 22 ارب 32 کروڑروپے کا اضافہ
کراچی(کامرس رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعرات کو بھی تیزی کا رجحان رہا۔ کے ایس ای 100 انڈیکس 270.94 پوائنٹس کے اضافے سے 43510.39 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 22 ارب 32 کروڑ 50 لاکھ 88 ہزار 823 روپے کا اضافہ ہوگیا جبکہ تجارتی حجم میں بھی 3 ارب 17 کروڑ 81 لاکھ 90 ہزار 537 روپے کی تیزی ہوئی۔ اسی طرح خرید و فروخت میں 6 کروڑ 5 لاکھ 85 ہزار 840 حصص کا اضافہ دیکھا گیا۔