پی ٹی سی ایل پاکستا ن کا تیزی سے بڑھتا ہوا برانڈ قرار
اسلام آباد (کامرس ڈیسک)پی ٹی سی ایل پاکستان کا سب سے تیزی سے بڑھتا ہوابرانڈ قرار پایاجس کی مالیت 119 ملین امریکی ڈالر( 12.5 بلین روپے سے زائد) ہے۔ یہ اعلا ن برانڈ فنانس نے بار سلونا میں منعقدہ موبائل ورلڈ کانگریس 2018ء کی تقریب میں کیا۔ اس موقع پر پی ٹی سی ایل کے صدر اور سی ای او ، ڈاکٹر ڈینیئل رٹز کو برانڈ فنانس کے سی ای او،ڈیوڈ ہیگ کی جانب سے ایک ٹرافی بھی دی گئی۔ اس موقع پر اتصالات گروپ کے سی ای او، حطیم دویدار کے علاوہ چیف کمرشل آفیسر، پی ٹی سی ایل، عدنان شاہد، ای وی پی مارکیٹنگ اینڈ کمیونیکیشنز، پی ٹی سی ایل سیّد شہزاد شاہ کے ہمراہ برانڈ فنانس اور پی ٹی سی ایل کی مینجمنٹ کے دیگر موجود تھے۔