سالٹ لیک سٹی اوپن اسکواش ،ماریہ طور اور نورین شمس کو پہلے رائونڈ میں شکست
کراچی (اسپورٹس رپورٹر) پاکستان کی نمبر ٹو اسکواش کھلاڑی ماریہ طور پاکی اور نورین شمس کو سالٹ لیک سٹی اوپن اسکواش چیمپئن شپ کے پہلے رائونڈ مین شکست ہوگئی ۔امریکی ریاست اوٹاہ میں جاری پانچ ہزار ڈالرز مالیت کی انعامی رقم والی چیمپئن شپ کے مین رائونڈ کے پہلے میچ میں ورلڈ نمبر122 ماریہ طور پاکی کا مقابلہ نمبر دو سیڈ فرانس کیکولینا اومارڈ سے تھا جس نے ماریہ طور پاکی کو 35منٹ میں 11-3،11-2اور11-7سے شکست دے کر ایونٹ سے آئوٹ کر دیا ۔ایونٹ مین شریک اور پاکستانی کھلاڑی نورین شمس کو نیوزی لینڈ کی امانڈا لینرز نے 18منٹ میں 11-4،11-2 اور11-4سے مات دے کر باہر کر دیا ۔