کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بلے باز کیوں پیٹرسن کا پاکستان آنے سے انکار
لندن (اے این این ) ایک جانب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف کامیابی حاصل کی وہیں ٹیم کو ایک دھچکا بھی لگا ہے، ٹیم کے اہم کھلاڑی انگلش بیٹسمین کیون پیٹرسن نے پاکستان آنے سے انکارکردیا ہے ۔پیٹرسن نے کہا ہے کہ وہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم کو جیتتا دیکھنا چاہتے ہیں مگر وہ پاکستان نہیں جائیں گے۔شارجہ میں میچ کے بعد پریس کانفرنس میں جب ان سے سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ وہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم کو جیتتا ہوا دیکھنا چاہتے ہیں مگر وہ پاکستان نہیں جائیں گے ۔کیون پیٹرسن نے کہا ہے کہ سرفراز احمد اچھے کپتان ہیں، پاکستان کرکٹ بورڈ کو چاہئے کہ سرفراز احمد کو2019کے ورلڈ کپ تک کپتان بنادیں تاکہ ٹیم کاکمبی نیشن بنا رہے۔کیون پیٹرسن سے جب پوچھا گیا کہ کیا وہ اس بار پاکستان جاکر کھیلیں گے تو انہوں نے واضح طور پر انکار کردیا۔