سوشل میڈیا پر پی ایس ایل فائنل کے ٹکٹوں کی قیمتوں کی فہرست جاری
لاہور(آن لائن)پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کے فائنل میچ کی ٹکٹوں کی قیمتوں کے حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ تو ابھی خاموش ہے تاہم سوشل میڈیا پر ممکنہ طور پر ٹکٹوں کی قیمتوں کی فہرست سامنے آگئی ہے۔ پی ایس ایل کے 2 پلے آف میچز لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے اور ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کا سلسلہ بھی شروع کردیا گیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ پی ایس ایل فائنل کے ٹکٹ کی کم سے کم قیمت ایک ہزار روپے رکھی جائیگی جبکہ زیادہ سے زیادہ قیمت 12 ہزار روپے تک ہونے کا امکان ہے۔