شائقین سٹیڈیم میں آکر میچ دیکھیں:شاہد آفریدی
لاہور(سپورٹس ڈیسک)آل رائونڈر شاہد اافریدی نے کہا ہے کہ شائقین سٹیڈیم کا رخ کریں اور کرکٹ سے لطف اندوز ہوں۔شاہد آفریدی نے شائقین سے سٹیڈیم میں آکر میچ دیکھنے کی اپیل کی اور کہا کہ پہلے 2 سیزنز اچھے رہے تھے لیکن اس مرتبہ شائقین کی دلچسپی کم ہے۔ امید ہے کہ شارجہ کے میچز سے شائقین اسٹیڈیم کا رخ کریں گے اور فائنل تک آتے رہیں گے۔ا ن کا کہنا تھا کہ ٹورنامنٹ کا ایک مقصد نئے ٹیلنٹ کو موقع دینا ہے لیکن ابھی تک اس مرتبہ جتنے میچز ہوئے ہیں کوئی خاص ٹیلنٹ سامنے نہیں آیا۔انہوں نے امید کا اظہار کیا کہ جو تین، چار نئے لڑکے ٹورنامنٹ میں کھیل رہے ہیں ان میں سے کوئی قومی ٹیم میں جگہ بنائے اور چاہتا ہوں کہ ورلڈ کپ 2019 میں ہماری زبردست ٹیم میدان میں اترے۔