راجہ شعیب قتل کیس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے9مارچ تک ملتوی
راولپنڈی (نیوزرپورٹر) ایڈیشنل ڈسٹر کٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی اعجاز احمد بٹر نے سابق صوبائی وزیر بلدیات اور قانون پنجاب بشارت راجہ کے بھانجے راجہ شعیب قتل کیس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے9مارچ تک ملتوی کر دی ، ملزمان اخلاق وغیرہ کے خلاف تھانہ صدر بیرونی نے مقدمہ درج کیا، ملزم پر الزام ہے کہ انہوں نے بلدیاتی انتخابات کے موقع پر معمولی تلخ کلامی پر پولنگ سٹیشن کے قریب فائرنگ کرکے بشارت راجہ کے بھانجے راجہ شعیب کو موت کے گھاٹ اتاردیا۔