چیف جسٹس سپریم کورٹ تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کا از خود نوٹس لیں، محمد عبداللہ گل
راولپنڈی (نیوزرپورٹر) محمد عبداللہ گل چیئرمین تحریکِ جوانانِ پاکستان وکشمیر نے پیٹرول مہنگا کرنے کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ چیف جسٹس سپریم کورٹ تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر از خود نوٹسلیں ورنہ مہنگائی کا طوفان برپا ہوجائیگا انہوں نے کہا کہ پاکستان میں لوگ بھوک اور افلاس سے اپنے بچے فروخت کرنے پر مجبور ہیں اور حکومت وقت کو عوام کے مسائل حل کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے انہوں نے کہا کہ حکومت اپنی عیاشیاں اور شاہ خرچیوں کو دوام بخشنے کے لئے غریب عوام پر ٹیکسوں کا بوجھ ڈال رہی ہے عوام پہلے ہی اتنا پِس چکی ہے۔ آج سے ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں ہوشر با اضافہ کر دیا ہے۔ حکومت کو چاہئے اپنے وزیرِ اعظم اور صدرکے ماہانہ فنڈ میں کمی کر کے اپنے اخراجات پورے کرے۔