پولیس مقابلہ کیس، نامزدملزم واجد پر فرد جرم عائد، ملزم کا صحت جرم سے انکار
راولپنڈی (نیوزرپورٹر)انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصوصی عدالت نمبر1 کے جج اصغر خان نے بارود برآمدگی، قتل اور اغواء برائے تاوان کے5 مقدمات میں شہادتیں طلب کرکے ایک مقدمے میں نامزدملزم پرفرد جرم عائد کر دی ہے جبکہ1 مقدمے میں3گواہان کے بیان قلمبند کرلئے ۔جمعرات کو عدالت نے تھانہ صدر واہ میں درج اغواء برائے تاوان کے مقدمے میں نامزدملزم علی خان کیس کی سماعت 12مارچ، تھانہ نصیر آباد میں درج اغواء برائے تاوان کے مقدمے میں نامزد ملزم نصیر کیس کی سماعت 15مارچ، تھانہ کہوٹہ میں درج قتل کے مقدمے میں ملوث ملزم عدنان کیس کی سماعت 14مارچ، تھانہ صدر چکوال میں درج قتل کے مقدمے میں نامزد ملزم غلام عباس کیس کی سماعت 12مارچ جب کہ تھانہ سی ٹی میں درج بارود برآمدگی کے مقدمے میں نامزد ملزم خیال زمان کیس کی سماعت 14مارچ تک ملتوی کر تے ہوئے شہادتیں طلب کرلی ہیں جب کہ پولیس مقابلے کے مقدمے میں نامزدملزم واجد پر مقدمہ کی فرد جرم عائد کردی ہے ملزم نے صحت جرم سے انکار کر دیا عدالت نے سماعت 14مارچ تک ملتوی کر دی اور تھانہ سی ٹی ڈی میں درج ٹارگٹ کلنگ کے مختلف مقدمات میںنامزدملزم عبدالواحد کیس میں 3گواہان کے بیان قلمبند کرتے ہوئے سماعت 6مارچ تک ملتوی کر دی ۔