سواں اڈہ کے پاس غیر قا نونیِ زیر تعمیر اپارٹمنٹ گولڈن ٹاورکوگرا دیا گیا
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) آر ڈی اے کے شعبہ لینڈ یوز اینڈ بلڈنگ کنٹرو ل نے سفاری انکلیو- 1 ، سواں اڈہ نزد ہا ئی کورٹ راولپنڈی بینچ کے پاس غیر قا نو نی زیر تعمیر اپارٹمنٹ کو گرادیا بلڈنگ کنٹرو ل ڈیپا ر ٹمنٹ نے یہ آپریشن پنجا ب ڈیویلپمنٹ آف سٹیز 1976ء کے ایکٹ کے تحت قانونی کارروائی کرتے ہوئے غیر قا نونی زیرتعمیرات کے خلاف آپریشن سر انجام دیا آرڈی اے بلڈنگ کنٹرو ل عملے سپرنٹنڈنٹ اور بلڈ نگ کنٹرو ل انسپکٹرز نے متعلقہ تھانہ پولیس کی معاونت کے ساتھ بھر پور آپریشن کیا اور قواعدوضوابط کے برعکس سفاری انکلیو- 1 میں غیر قا نونیِ زیر تعمیر اپارٹمنٹ گولڈن ٹاورکوگرا دیا آرڈی اے ترجمان حافظ محمد عرفان نے کہا کمشنر راولپنڈی ڈویژن /ڈائریکٹر جنرل آرڈی اے ندیم اسلم چوہدری نے بلڈنگ کنٹرول ونگ کو ہدایات جاری کی ہیں کہ بغیر کسی خو ف وخطر کے غیر قا نونی تعمیرات اور تجاوزات کے خلاف کارروائی جاری رکھیں۔