وفاقی ٹریفک پولیس نے شہریوں کی سہولت کیلئے آئی ٹکٹنگ کا آغاز کردیا
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وفاقی ٹریفک پولیس نے شہریوں کی سہولت کیلئے آئی ٹکٹنگ کا آغاز کردیا شہری اب30 سیکنڈ میں اپنا چالان حاصل کرسکیں گے اس سلسلے میں سٹی زون میں70 تربیت یافتہ اہلکار تعینات کردئے گئے نیشنل بینک سمیت ایک ہزار760 مقامات پر J - CASH پوائنٹ بنا دئے گئے جہاں جرمانہ جمع کرایا جا سکے گا یہ اقدام آئی جی اسلام آباد پولیس ڈاکٹر سلطان اعظم تیموری کی ہدایت پر کیا گیاہے ای ٹکٹنگ سسٹم کلثوم پلازہ ، دامن کوہ ، فیصل چوک ، میلوڈی چوک ، زیروپوائنٹ ، ایف ایٹ ایکسچینج چوک ، سیکرٹریٹ چوک ، ریڈیو پاکستان چوک ، ڈھوکڑی چوک ، آبپارہ چوک میں شروع کیا گیا ہے ایس ایس پی ٹریفک ملک مطلوب احمد نے کہا کہ موجودہ ٹریفک پولیس کے بانی آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر سلطان اعظم تیموری ہیں یہ اقدام بھی ان کی رہنمائی اور ہدایات پر کیا گیا ہے جس سے شہریوں کیلئے آسانیاں سامنے آئیں گی ۔