شاہین ایئر لائن کے 25سال مکمل ہونے پر آئس ہاکی متعارف کرنے کا اعلان
اسلام آباد(خبر نگار)شاہین ایئر انٹرنیشنل (SAI)نے ہوابازی میں پاکستان کی پہلی نجی ایئر لائن کے طور پر 25سال مکمل کر لیے ہیں۔ شاہین ایئر سنہ 1993ء میں قائم کی گئی تھی۔ کامیاب آپریشن کا دو دہائی سے زیادہ کا عرصہ مکمل کرنے پرپاکستان کی دوسری قومی ایئرلائن نے ملک میں پہلی مرتبہ آئس ہاکی متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔شاہین ایئر کے چیف ایگزیکٹو آفیسر، احسان صہبائی نے کہا،’’گزشتہ 25برس مستقبل میں ہمارے سفر کا سنگ میل ہیں۔نوجوان ہمیشہ کھیلوں کے شوقین رہے ہیں۔‘‘ہاکی پاکستان کا قومی کھیل ہونے کے باعث ہمیشہ قوم کے دل میں رہی ہے۔پاکستان میں دلچسپی رکھنے والے کھلاڑیوں کو آئس ہاکی کے حقیقی رنک (rink)پر تربیت دی جائے گی۔