اسلامی یونیورسٹی اور انڈونیشیا کے تعلیمی اداروں کے مابین مفاہمتی یاداشت پر دستخط
اسلام آباد(نامہ نگار) بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اور انڈونیشیا کے مختلف اعلیٰ تعلیمی اداروںکے مابین علمی تعاون کے لیے مفاہمت کی متعدد یادداشتوں پر دستخط کیے گئے ہیں،بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے صدر ڈاکٹراحمدیوسف الدریویش ان دنوں اسلامی یونیورسٹی کے وفد کے ہمراہ انڈونیشیاکی مختلف جامعات اوراعلیٰ تعلیمی اداروں کا دورہ کررہے ہیں۔۔ تفصیلات کے مطابق صدرِ جامعہ ڈاکٹرالدریویش نے اقبال بین الاقوامی ادارہ برائے تحقیق و مکالمہ رڈاکٹرحسن الامین کے ہمراہ جامعہ دارالسلام گوانتور کے طلبہ کیمپس کے دورے کے موقع پر فلسطین کے موضوع پر منعقد ہونے والی ایک کانفرنس سے خطاب کیا۔ ڈاکٹرالدریویش نے کہاکہ عالمِ اسلام کے ہرمسلمان کی طرح سعودیوں کادل بھی فلسطینیوں کے ساتھ دھڑکتاہے۔ یونیورسٹی کے ریکٹرپروفیسرفتح اللہ زرکشی نے ڈاکٹرالدریویش اورڈاکٹرحسن الامین کو ان کی علمی وتحقیقی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا۔ ڈاکٹرالدریویش نے کہاکہ اسلام دین وسط ہے جس میں کسی طرح کی افراط وتفریط نہیں ہے۔ اسٹیٹ اسلامی یونیورسٹی (شریف ہدایت اللہ) جکارتہ کے مرکز علوم اسلامی کے دورہ کے موقع پر ڈاکٹرالدریویش نے یونیورسٹی کے ریکٹر ڈاکٹردیدی روزیادہ سے ملاقات کی۔