آرائیں انٹرنیشنل یوتھ آرگنائزیشن کا ایک اجلاس
یو اے ای ہی نہیںبلکہ دنیا بھر میں اسے پذیرائی مل رہی ہے،اوورسیز پاکستانی آرگنائزیشن کا ممبر ہونا فخر سمجھتے ہیں
متحدہ عرب امارات کی ریاست شارجہ میں گزشتہ دنوں اوورسیز پاکستانیز آرائیں انٹرنیشنل یوتھ آرگنائزیشن کا ایک اجلاس ہوا جس میں امارات بھر سے آرائیں برادری کے مختلف طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں چودھری محمد الطاف‘ چودھری انیس الرحمن‘ چودھری خالد بشیر‘ چودھری عبدالغفار‘ چودھری عارف شفیع‘ چودھری رمضان شان‘ زاہد چودھری‘ ڈاکٹر محمد یونس‘ چودھری عرفان جاوید آرائیں‘ چودھری محمد زکریا‘ چودھری اویس اکرم‘ سجاول آرائیں‘ چودھری لال آرائیں‘ چودھری سہیل آرائیں اور چودھری نوید آرائیں کے علاوہ متعدد لوگوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں آرائیں انٹرنیشنل یوتھ آرگنائزیشن کی سابقہ کارگزاری کا جائزہ لیا گیا اور مختلف مسائل کے حل کے لئے تبادلہ خیالات کیا گیا۔ اس موقع پر آرائیں برادری کے لیڈران نے امارات میں مقیم آرائیں برادری کے مسائل کے حل کے لئے عملی اقدامات اٹھانے پر زور دیا۔ آرگنائزیشن کے عہدیداران نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ آرائیں انٹرنیشنل یوتھ آرگنائزیشن نے صرف امارات میں بلکہ دنیا بھر میں ہر اس جگہ جہاں آرائیں مقیم ہیں وہاں مقبول ہو رہی ہے اور اس کی شاخیں قائم ہو رہی ہیں جبکہ آرائیں برادری کے لوگ آرگنائزیشن کا ممبر ہونے پر فخر سمجھتے ہیں۔ آرائیں انٹرنیشنل یوتھ آرگنائزیشن کے عہدیداران نے فیصلہ کیا کہ امارات کے ساتھ ساتھ دیگر ممالک میں بھی آرگنائزیشن کے ممبران کی باقاعدہ رجسٹریشن کی جائے گی تاکہ ممبران کی تعداد کا واضح اندازہ ہو سکے۔ اجلاس میں آرائیں برادری کی اندرون اور بیرون ملک فلاح و بہبود کے لئے بھی غور و خوض کیا گیا۔ اجلاس میں چودھری سہیل اشرف اور میاں جاوید بوجہ مصروفیات شرکت نہ کر سکے لیکن ان کی غیر موجودگی کو محسوس کرتے ہوئے انہیں یاد کیا گیا۔ اجلاس کا اختتام پرتکلف لنچ پر ہوا جبکہ یوتھ آرگنائزیشن کا انعقاد کرنے پر چودھری انیس الرحمن اور چودھری رمضان شان کا شکریہ ادا کیا گیا۔