پی پی پی برطانیہ کے جنرل سیکرٹری اظہر اقبال بڑالوی کے اعزاز میں عشائیہ
پاکستان پیپلز پارٹی برطانیہ کے جنرل سیکرٹری اظہر اقبال بڑالوی جو اوورسیز کمیٹی کے ممبر بھی ہیں اپنے نجی دورہ پر دوبئی آئے تو ان کے اعزاز میں پی پی پی گلف ریجن کے سابق صدر میاں منیر ہانس نے عشائیہ کا اہتمام کیا جس میں فاروق چیچی، ذوالفقار مغل، سردار جاوید یعقوب، سجاد شاہ، خادم شاہین، رضوان عبداللہ، مظفر باجوہ، فضل درانی، شیریں درانی، زاہد ملک، شفیق صدیقی، عرفان قمر گوندل، اور دیگر متعدد لوگوں نے شرکت کی۔اس موقع پر مہمان خصوصی اظہر اقبال بڑالوی نے تقریر کرتے ہوئے کہا کہ بیرونی ممالک میں پی پی پی کی تنظیم نو کا کام صاف شفاف طریقے سے بڑی سرعت کے ساتھ جاری ہے۔ اگلے خطاب کرتے ہوئے پی پی پی کی مقامی لیڈر شپ نے کہا کہ ہم آصف علی زرداری اور بلاول بٹھو زرداری کی قیادت میں متحد ہیں اور پارٹی کی بہتری کے لئے ایک ہی پلیٹ فارم سے کام کر رہے ہیں۔ تقریب میں موجود تمام کارکنان پیپلز پارٹی نے اتحاد و یگانگت کا مظاہرہ کیا۔