پاک خیبر ونگ کی جنرل باڈی کا اجلاس
ایوب آفریدی،خیال زمان اور کزئی کو پی ٹی آئی کی طرف سے سینٹ کی ٹکٹ کے لئے نامزد ہونے پر مبارکباد
پاک خیبر ونگ دوبئی کی جنرل باڈی کا ایک اجلاس گزشتہ دنوں دوبئی کے ایک ریسٹورنٹ میں ہوا،جس میں پاک خیبر ونگ اور پی ٹی آئی کے ارکان نے شرکت کی۔ پاک خیبر ونگ کے چیئرمین ایوب آفریدی اور پاک خیبر ونگ کے صدر حاجی خیال زمان اور کزئی کو پی ٹی آئی کی طرف سے سینٹ کے ٹکٹ کے لئے نامزد ہونے پر مبارکباد دی گئی۔ جبکہ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کا شکریہ ادا کیا گیا کہ انہوں نے انتہائی موزوں افراد کو سینٹ کے ٹکٹ کے لئے منتخب کیا ہے۔ پاک خیبر ونگ کے اس اجلاس کی صدارت پاک خیبر ونگ کے جنرل سیکرٹری رعیل خان نے کی جبکہ حاجی شیر اکبر آفریدی، حمید خان خٹک، شاہ سوار خان، شاہد خان، محمد شریف آفریدی، سعید خان، گل خان، سہیل خان، عبدالباری، گل علی، زاہد خاں، اجمل خان اور عزیز کے علاوہ دیگر معتدد افراد نے بھی شرکت کی۔اس موقع پر ایوب آفریدی اورخیال زمان اورکزئی کو سینٹ کے ٹکٹ کے لئے نامزد ہونے پر خصوصی مبارکباد دی گئی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا۔ پاک خیبر ونگ پاکستان ایسوسی ایشن دوبئی کا حصہ ہے جو عوامی فلاح و بہبود کے لئے ایک عرصہ سے کام کر رہا ہے۔ حالیہ اجلاس میں پاک خیبر ونگ کے ارکان میں اضافہ اور ممبر شپ بڑھانے پر بھی زور دیا گیا۔اس موقع پر اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ سب سابق پاک خیبر ونگ کے پلیٹ فارم سے ضرورت مند افراد کی مدد کی جائے گی۔ تقریب کے آخر میں حمید خان خٹک نے آنے والے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا جبکہ آنے والے تمام مہمانوں کی پر تکلف ڈنر سے تواضع بھی کی گئی۔