سٹاک مارکیٹ میں تیزی،100 انڈیکس 3 نفسیاتی حدیں عبور کرتے ہوئے 43510 پر بند
کراچی(کامرس رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 270.94 پوائنٹس کے اضافے سے 43510.39 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 22 ارب 32 کروڑ 50 لاکھ 88 ہزار 823 روپے کا اضافہ ہوگیا جبکہ تجارتی حجم میں بھی 3 ارب 17 کروڑ 81 لاکھ 90 ہزار 537 روپے کی تیزی رونماء ہوئی۔ اسی طرح خرید و فروخت میں 6 کروڑ 5 لاکھ 85 ہزار 840 حصص کا اضافہ دیکھا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے چوتھے روز جمعرات کو پی ایس ایکس میںسرمایہ کاری میں تیزی کا رجحان رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 43300، 43400 اور 43500 پوائنٹس کی تین بالائی نفسیاتی حدیں عبور کرتے ہوئے 270.94 پوائنٹس کے اضافے سے 43510.39 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 178.27 پوائنٹس کی تیزی سے 21934.11 پوائنٹس پر بند ہوا۔ اسی طرح کے ایس سی آل شیئر انڈیکس میں 79.65 پوائنٹس کا اضافہ رونماء ہوا جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں 781.95 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی۔ مزیربرآں بینکس ٹریڈ ایبل (بی اے ٹی آئی) انڈیکس 13.94 پوائنٹس کے اضافے سے 17015.45 پوائنٹس پر بند ہوا تاہم آئل اینڈ گیس ٹریڈ ایبل (او جی ٹی آئی) انڈیکس 89.03 پوائنٹس کی کمی سے 20029.38 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں اتار چڑھائو کے بعد پی ایس ایکس - کے ایم آئی انڈیکس 157.33 پوائنٹس کے اضافے سے 21495.95 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر 378 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 229 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 125 کمپنیوں کے حصص کے بھائو میں مندی اور 24 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ مجموعی طور پر 21 کروڑ 19 لاکھ 46 ہزار 970 حصص کا کاروبار ہوا جس کا تجارتی حجم 10 ارب 32 کروڑ 80 لاکھ 2 ہزار 163 روپے رہا۔ مارکیٹ کیپیٹل 90 کھرب 23 ارب 58 کروڑ 10 لاکھ 60 ہزار 60 روپے سے بڑھ کر 90 کھرب 45 ارب 90 کروڑ 61 لاکھ 48 ہزار 883 روپے ہو گیا۔ فیوچر ٹریڈنگ میں 132 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 16 کمپنی کے حصص کی قیمت میں مندی اور 2 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا جبکہ 4 کروڑ 88 لاکھ 52 ہزار 500 حصص کا کاروبار ہوا۔