لندن پلٹ خاتون کا گھر پر قبضے کے خلاف آئی جی کے دفتر کے باہر مظاہرہ
لاہور(نامہ نگار)تھانہ صدر جہلم پولیس نے لندن پلٹ خاتون کی جانب سے قبضہ مافیا کے خلاف مقدمہ درج کرانے پرملزمان سے ملی بھگت کر کے مدعیہ اور اس کے فیملی کو حراساں کرنا اور صلح کے لئے دباؤ ڈالنا شروع کر دیا ہے ۔جس پر متا ثرہ خاتون زہرہ بی بی نے درجنوں خواتین کے ہمراہ آ ئی جی پنجاب کے دفتر کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا اور شدید نعرے بازی کی۔متا ثرہ خاتون زہرہ بی بی نے کہا ہے اس کی 2 کنال کی کوٹھی پر اس کے رشتے دار نو می نا می شخص نے قبضہ کرنے لے لئے اپنے 8اسلحہ سے لیس ساتھیوں کے ہمراہ میرے گھر میں داخل ہو گیا اور لوٹ مار کی۔وزیر اعلیٰ سے اپیل ہے کہ ہمیں تحفظ دیا جائے اور ملزمان کو فوری گرفتار کیا جائے۔