رجسٹرار ہائیکورٹ سے ڈی آئی جی سکیورٹی کی ملاقات‘ حفاظتی انتظامات پر تبادلہ خیال
لاہور(وقائع نگار خصوصی)ڈی آئی جی سکیورٹی ڈاکٹر معین کی رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ سے ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں لاہور ہائیکورٹ کی سکیورٹی کو مزید فول پروف بنانے سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا ۔ڈی آئی جی سکیورٹی ڈاکٹر معین نے لاہور ہائیکورٹ میں رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ بہادر علی خان سے ملاقات کی۔رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ بہادر خان اور ڈی آئی جی سکیورٹی میں ہائیکورٹ کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ نے ڈی آئی جی کو ہائیکورٹ کی سکیورٹی مزید فول پروف بنانے کی ہدایت دی۔