شیخ زاید ہسپتال میں یتیم بچوں کیلئے الخدمت فائونڈیشن کا فری میڈیکل کیمپ
لاہور(پ ر) الخدمت فاؤنڈیشن کے کفالت یتامیٰ پروگرام کے تحت پیشنٹ بینوولنٹ سوسائٹی شیخ زید ہسپتال کے تعاون سے شیخ زید میڈیکل کمپلیکس میںیتیم بچوںکے لئے فری میڈیکل کیمپ کاانعقادکیا گیا۔جس میں الخدمت آرفن کیئر پروگرام کے تحت رجسٹرڈ 1ہزار یتیم بچوںاور ان کی ماؤں کا مکمل میڈیکل چیک اپ کیا گیااور ادویات فراہم کی گئیں۔میڈیکل کیمپ میںنیشنل ڈائریکٹر آرفن فیملی سپورٹ پروگرام بریگیڈیئر (ر)عبدالجبار بٹ، یاسر الطاف، ڈاکٹر سعدیہ شہزاد، پروفیسر ڈاکٹر عائشہ ہمایوں، ڈاکٹر شاہد اقبال،ڈاکٹر راؤ اویس اختر، حسن ریاض،ڈاکٹر وقاص احمد، ڈاکٹر مہر حمزہ، ڈاکٹر بلال گجر ،25سینئر ڈاکٹرز سمیت 120ڈاکٹرز،پیرامیڈیکل اسٹاف اور الخدمت رضاکاران نے خدمات سرانجام دیں۔ کیمپ کا دورہ کیا۔ کیمپ میںبچوں کی تفریح کے لئے فیس پینٹنگ،مہندی، ٹیبلوز ،پپٹ شواور جھولوں کے علاوہ بچوں اور ان کے سرپرستوںکے لئے کھانے کا بھی خصوصی انتظام کیا گیاتھا