پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ مسترد کرتے ہیں : پی ٹی آئی رہنما
لاہور (خصوصی نامہ نگار) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اعجاز احمد چوہدری، ممبر قانون ساز اسمبلی غلام محی الدین دیوان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتی ہے اور مطالبہ کرتی ہے کہ حکومت فی الفور اس ظالمانہ اضافے کو فوری واپس لے ، ڈاکٹر شاہد صدیق خان نے کہا کہ سینٹ کے الیکشن میں چوہدری محمد سرور واضح برتری کیساتھ کامیابی حاصل کریں گے۔ڈاکٹر زرقا تیمور نے ڈٹ کر (ن)لیگ کا سامنا کیا، مافیا اورڈان ڈاکٹر زرقا سے خوفزدہ رہے،فرخ جاوید مو ن نے کہا ہے کہ نا اہل شخص کو تاحیات پارٹی کا قائد بنانا اور پنجاب اسمبلی میں ن لیگی درباریوں نے نیب کے خلاف قرارداد منظور کرکے ثابت کر دیا ہے کہ وہ مسائل حل کرنے کے بجائے صرف شریف خاندان کو بچانا چا ہتے ہیں