بھارت خطے کا امن تباہ کرنے پر تلا ہوا ہے: ادریس شاہ زنجانی
لاہور (خصوصی نامہ نگار) سجادہ نشین حضرت میراں حسین زنجانی و حضرت یعقوب حسین زنجانی سید ادریس شاہ زنجانی نے کہا ہے کہ بھارت خطے کا امن تباہ کرنے پر تلا ہوا ہے۔ امریکہ کی شہ پر بھارت پاکستان کو آنکھیں دکھا رہا ہے۔ پاکستانی فوج بھارت کو سبق سکھانے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔ بھارت ہماری امن پسندی کو کمزوری سمجھنے کی غلطی نہ کرے۔ پاکستان نے جواب دیا تو بھارتی بزدل فوجی میدان سے بھاگ جائیں گے۔ امریکہ اور اسرائیل انڈیا کو ہلہ شیری دے رہے ہیں۔ پاکستان کمزور نہیں ہماری افواج بہادر اور ہم ایک ایٹمی طاقت ہیں۔