غوطہ پر بمباری اورمسلم اُمہ کی خاموشی قابل مذمت ہے: ثناء ہارون
لاہور(لیڈی رپورٹر) اسلامی جمعیت طالبات پنجاب کی ناظمہ ثناء ہارون نے کہاہے کہ شامی علاقہ مشرقی غوطہ پر روسی حکومت کی جانب سے مسلسل بمباری اور پھر اس ظلم پر مسلم حکومتوں کی جانب سے گھمبیر خاموشی قابل مذمت ہے ۔حدیث مبارکہ ہے کہ مسلمان جسد واحد کی مانند ہیں کہ جب جسم کے ایک حصے کو تکلیف پہنچتی ہے تو دوسرا حصہ بھی اس کی تکلیف محسوس کرتا ہے ۔