ڈویژنل پبلک سکول ماڈل ٹائون میں شجرکاری مہم کا آغاز
لاہور (پ ر) محکمہ جنگلات پنجاب اور ڈویژنل پبلک سکول ماڈل ٹائون کے اشتراک سے موسم بہار کی مناسب سے شجرکاری مہم کا آغاز کیا گیا اس سلسلے میں ڈی پی ایس ماڈل ٹائون میں خصوصی سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی سیکرٹری جنگلات و وائلڈلائف پنجاب میاں وحید الدین تھے سیمینار میں ڈی پی ایس کے پرنسپل عبدالنعیم خان، ہیڈ ماسٹرز زبیرفریدی، اظہر محمود، ہیڈمسٹریٹس اقصیٰ بٹ، نجمہ جواد سمیت اساتذہ اورطلبہ و طالبات کی کثیر تعداد موجود تھی۔