آؤٹ آف ٹرن پروموشن، عدالتی فیصلہ سے متاثر افسروں کی اپیلیں خارج
اسلام آباد ( نمائندہ نوائے وقت ) سپریم کورٹ نے پنجاب پولیس میں آوٹ آف ٹرن پروموشن کے حوالے سے عدالتی فیصلے سے متاثرہ پولیس آفسران کی جانب سے دائر انٹراکورٹ اپیلیں خارج کردی ہیں، جمعرات کو انٹراکورٹ اپیلوں کی سماعت چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے اپنے چیمبرمیں کی ، اس موقع پر ایڈووکیٹ علی ظفر پیش ھو ئے اورموقف ا پنایا کہ عدالتی فیصلہ سے جوافسران متاثرہوئے ہیں ان میں بعض کوکارکردگی کی بنیاد پرترقی دی گئی تھی، ان افسران کی داد رسی کی جائے ، تاہم چیف جسٹس نے ان سے کہا کہ عدالت آؤٹ آف ٹرن پروموشن کے بارے تمام فریقین کے مقدمات تفصیل کے ساتھ سن چکی ہے سندھ پولیس کے حوالے سے بھی فیصلہ سب کے سامنے ہے، جبکہ اسی کیس کافیصلہ بھی محفوظ کردیا گیا ہے ، تو اپیلوں پرمزید کیا کارروائی کی جائے ،بعدازاں چیف جسٹس نے تمام اپیلیں خارج کردی ۔