خواجہ آصف کیخلاف عثمان ڈار کی درخواست کی سماعت ملتوی
اسلام آباد ( وقائع نگار ) اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے طبیعت ناسازی کے باعث وفاقی وزیر خواجہ آصف کی اہلیت کے خلاف تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار کی درخواست کی سماعت بغیر کارروائی کے 8مارچ تک ملتوی کر دی ۔ گزشتہ سماعت پر عثمان ڈار کی جانب سے مزید دستاویزات عدالت میں جمع کرائی گئی تھیں دستاویزات میں 7 نکات اٹھائے گئے ہیں دستاویز میں کہا گیا ہے کہ خواجہ آصف نے غیر ملکی کمپنی کے ساتھ 8گھنٹے کام کرنے کا معاہدہ کیا اور ماہانہ 16 لاکھ روپے تنخواہ لے رہے ہیں ، خواجہ آصف نے غیر ملکی تنخواہ 2012 اور 2013 کے انکم ٹیکس گوشواروں میں ظاہر نہیں کی ۔ جمعرات کو فاضل جسٹس نے طبیعت ناسازی کے باعث سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی کر دی