مشتاق رئیسانی کی کرپشن کیس میں درخواست ضمانت پر نیب کو نوٹس
اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت)سپریم کورٹ نے سابق سیکرٹری خزانہ بلوچستان مشتاق رئیسانی کی کرپشن کیس میں درخواست ضمانت پر نیب کو نوٹس جاری کر تے ہوئے جواب طلب کرلیا ہے ، کیس کی سماعت جسٹس اعجاز افضل خان کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے درخواست ضمانت کی ابتدائی سماعت کی،درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ نیب نے مشتاق رئیسانی کو کروڑوں روپے کی مبینہ کرپشن پر گرفتار کر رکھا ہے جبکہ نیب کے پاس مشتاق رئیسانی کیخلاف ٹھوس شواہد موجود نہیں،عدالت کو بتایا گیا کہ ٹرائل کورٹ میں کیس تاخیر کا شکار ہو رہا ہے،اس لئے ملزم کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا جائے ، عدالت مختصر سماعت کے بعد نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔