افسر کو ترقی نہ دینے پر وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کو ہائیکورٹ کا نوٹس
اسلام آباد(وقائع نگار) اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے گریڈ 17کے افسر کو ترقی نہ دینے پر وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے2ہفتوں میں جواب طلب کر لیا ۔ جمعرات کو فاضل جسٹس نے گریڈ 17 کے ملازم محمد اکرم کی درخواست پر سماعت کی تو درخواست گزار کے وکیل طارق مروت ایڈووکیٹ نے کہا کہ ان کے موکل کو قواعد و ضوابط کے مطابق ترقی نہیں دی جا رہی، عدالت نے دلائل سننے بعد وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سے جواب طلب کر لیا، کیس کی سماعت دو ہفتوں تک ملتوی کر دی گئی ۔