راﺅ تحسین کی اپیل پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے سیکرٹری وزیراعظم‘ داخلہ‘ خارجہ کابینہ ڈویژن سے 2ہفتے میں جواب مانگ لیا
اسلام آباد ( وقائع نگار ) اسلام آباد ہائی کورٹ کے ڈویژن بنچ نے سابق ( پی آئی او ) راو¿ تحسین علی خان کی اپیل پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 2ہفتوں میں جواب طلب کر لیا۔ راو¿ تحسین علی خان نے سنگل بنچ کے فیصلے کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں اپیل دائر کر رکھی ہے ۔راﺅ تحسین کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ڈان لیکس سے راو¿ تحسین کا کوئی تعلق نہیں ہے ڈان لیکس کے باعث پرموشن دی جارہی ہے نہ ہی انکوائری رپورٹ دکھائی گئی ہے ۔ عدالت نے سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری اطلاعات ، سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ، سیکرٹری کابینہ ڈویژن اور سیکرٹری وزیر اعظم کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 2ہفتوں میں جواب طلب کر لیا ۔
جواب طلب