ناموس مصطفی کی پاسبانی اور نفاذ منشور ہے: اشرف آصف جلالی
لاہور (خصوصی نامہ نگار) ممتاز حسین قادری کا دوسرا سالانہ عرس بارہ کہو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوا۔ تقریبات کا انعقاد ممتاز حسین قادری کے خاندان اور تحریک لبیک یا رسول اللہ کے کارکنان نے کیا تھا۔ عرس کے تیسرے اور آخری روز اتحاد اہل سنت کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں تحریک لبیک یا رسول اللہ کے مرکزی چئیرمین ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی، محمد ثروت اعجاز قادری، ڈاکٹر ابو الخیر محمد زبیر، پیر سید محمد نوید الحسن مشہدی ،ملک محمد بشیر اعوان والد ممتا زحسین قادری، ثاقب شکیل جلالی، قاری محمد زوار بہادرنے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ تحریک لبیک یا رسول اللہ سیکولر قوتوں کا چیلنج قبول کر لیا ہے اس تحریک کا منشور ناموس مصطفیٰ کی پاسبانی اور نظام مصطفی کی حکمرانی ہے ان شاءاللہ الیکشن2018 میں حیران کن نتائج سامنے لائیں گے۔