تربیلا ڈیم کے 14میں سے 10 یونٹ مکمل بند‘ لوڈشیڈنگ اضافہ کا خدشہ
ہری پور+حب(صباح نیوز+نامہ نگار) تربیلا ڈیم کے چودہ میں سے 10 یونٹ مکمل بند ہوگئے ۔ بارشوں کی کمی اور پانی کی آمد کم بجلی کی پیداوار مزید متاثر ہوئی۔ گرمیوں میں لوڈشیڈنگ میں اضافہ کا خدشہ ہے۔ تربیلا ڈیم کی بجلی کی پیداوار 3470 میگاوٹ سے کم ہوگی۔ بجلی کی پیداوار 528 میگاواٹ رہ گئی۔ تربیلا ڈیم میں پانی کی آمد 15000 کیوسک ہے۔ تربیلا ڈیم سے پانی کا اخراج 30000 کیوسک ہے۔ تربیلا ڈیم میں واٹر لیول 13800 فٹ ہے ، تربیلا ڈیم کا فل لیول 550 فٹ ہے، تربیلا ڈیم کا واٹر لیول 150 فٹ کم ہوگیا۔ علاوہ ازیں حب سے نا مہ نگار کے مطابق حب ڈیم میں ذخیر ہ آب صرف ایک ما ہ کا رہ گیا ، مستقبل قریب میں اگر با رشیں نہیں ہو ئیں تو حب میں پا نی کا سنگین بحر ان ہو نے کا خد شہ ہے ، بلو چستا ن اور سند ھ کے سنگم پر واقع حب ڈیم جہا ں سے لسبیلہ کینا ل کے زریعے حب و گڈانی کے شہریو ں کو پینے اور صنعتکا روں زمینداروں کو صنعتی و زرعی استعما ل کے لئے پا نی فر اہم کیا جا تا ہے ذخیر ہ آب صر ف ایک سے ڈیڑھ ما ہ کے لئے با قی رہ گیا ہے بتا یا جا تا ہے کہ مو جو دہ وقت میں ڈیم کے اندر پا نی کا لیول 288فٹ ہے جو ڈیڈ لیو ل سے صر ف 10فٹ اوپر ہے دوسری جانب لسبیلہ کینا ل سے پا نی چوری کے واقعات بھی بد ستو ر جا ری ہیں پی ایچ ای کی پا ئپ لائنیں جگہ جگہ سے ٹو ٹ پھو ٹ کا شکا رہیں جس کے باعث پا نی کی ایک وافر مقدار ضا ئع ہو جا تی ہے۔
تربیلا ڈیم